بين الاقوامی قرآنی خبررساں " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق الاسراء انسٹیٹيوٹ كے شعبہ تعلقات كے انچارج نے خبر دی ہے كہ تہران میں منعقد ہونے والی كتابوں كی ۲۲ویں كتابوں كی نمائش میں اسراء انسٹیٹيوٹ كی طرف سے ۱۰۰ كتابیں ركھی جائیں گی جن میں آيت اللہ العظمی جوادی آملی كی ۲۲ جديد كتابیں بھی شامل ہوں گی جو گزشتہ سال كی نمائش كے بعد شائع ہوئی ہیں ياد رہے كہ تہران میں كتابوں كی۲۲ویں بين الاقوامی نمائش كا آغاز ۶ مئی ۲۰۰۹ء كو ہو گا جو ۱۰ دن تك جاری رہے گی۔
398201