بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " المصری اليوم" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اسرائيلی پارليمنٹ میں بعض شدت پسند صہيونی آج مقبوضہ فلسطين كے ايك یہودی كنيسہ میں " اسلام مخالف سيمينار" منعقد كرنے والے ہیں جس پر فلسطينی عوام اور بعض عرب ممالك كيطرف سے شديد رد عمل ديكھنے میں آيا ہے۔ اسلام مخالف اس سيمينار كا خطيب سوڈان كے دارالحكومت خرطوم كی ايك مسجد كا سابق پيش نماز " سام سلومون" ہے۔ اس نے اسلام سے مرتد ہوكر مسيحی مذہب اختيار كيا تھا۔ اس وقت وہ لندن میں زندگی بسر كر رہا ہے اور اسے مغربی شدت پسندوں كی حمايت حاصل ہے۔ فلسطين كی سياسی اور ثقافتی شخصيات نے ايك مشتركہ بيانیے میں اعلان كيا ہے كہ "سام سلومون " اسلام كے بارے میں گفتگو كرنے كا اہل نہیں ہے ۔ اس سيمينار كا انعقاد اسلام اور مسلمانوں كی كھلی توہين ہے اور مسلمانوں كے جذبات كو مجروح كرنا ہے۔
400155