بيت المقدس میں اسرائيل كے غير قانونی اقدامات سے نمٹنے كا طريقہ كاروضع كرنے كے لئے ہنگامی اجلاس
بين الاقوامی گروپ: عرب ليگ كے ممبر ممالك كے وزراء خارجہ ۷ مئی ۲۰۰۹ء كو مصر كے دارالحكومت قاہرہ میں اپنے ہنگامی اجلاس میں بيت المقدس میں اسرائيل كے غير قانونی حالیہ اقدامات سے مقابلے كے طريقہ كار پر تبادلہ خيال كریں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے كويت كے خبررساں ادارے " KUNA" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ عرب ليگ كے دفتر كے انچارج " ہشام يوسف" نے كہا كہ اس اجلاس كا اصلی موضوع" بيت المقدس میں اسرائيل كے غير قانونی اقدامات سے كيسے مقابلہ كيا جائے" ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ عرب ليگ كے ممبر ممالك كے وزراء خارجہ اس اجلاس میں اقوام متحدہ پر بھی دباؤ ڈالیں گے كہ وہ اس مسئلے میں اپنا كردارادا كرے۔
399412