ملائيشيا دنيائے اسلام میں علمی ترقی میں نمونہ عمل ہے

IQNA

ملائيشيا دنيائے اسلام میں علمی ترقی میں نمونہ عمل ہے

12:05 - May 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1775759
بين الاقوامی گروپ: ادارہ آيسسكو كے سربراہ " عبدالعزيز بن عثمان التويجری" نے ملائيشيا كے علمی، تعليمی اور ثقافتی پروگراموں كی تعريف كرتے ہوئے ملائيشيا كو علم وثقافت كی پيشرفت میں اسلامی دنيا میں نمونہ عمل قرارديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے كويت كی سركاری خبررساں ايجنسی " كونا'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " عبدالعزيز التويجری" نے ۵ مئی ۲۰۰۹ء كو ملائيشيا كے دارالحكومت كوالالمپور میں ايك پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی دنيا كوعلوم اور ثقافت كے ميدانوں میں ملائيشيا كی كاميابيوں سے استفادہ كرنا چاہیے۔ ياد رہے كہ ۲۰۰۹ء میں كوالالمپور كو دنيائے اسلام كے ثقافتی دارالحكومت كے طور پرمنتخب كيا گيا ہے۔ اسی مناسبت سے ۵ جولائی ۲۰۰۹ء كو كوالالمپور میں ايك جشن كی تقريب منعقد ہوئی جس میں ملائيشيا كے بادشاہ سميت ادارہ آيسسكو كے سربراہ اور ملائيشيا كی سياسی اور سماجی شخصيات نے شركت كی۔
400732
نظرات بینندگان
captcha