بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے "Afriquejet" سائیٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " اسلامی سرمایہ كاری" كے موضوع پر یہ سيمينار " موريس" كے مركزی بينك میں منعقد ہو گا۔ اس سيمينار میں ۲۰۰ سے زائد ملكی اور غير ملكی اقتصادی ماہرين، بينكوں كے منيجرز،يونيورسٹيوں كے پروفيسرز، سياست دان اور مالياتی اداروں كے سربراہان شركت كریں گے۔ موريس كے مركزی بينك كے منيجر نے اس سيمينار میں گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ دنيا میں اسلامی اقتصاد كی بڑی اچھی صورت حال ہے اور اسلامی اقتصاد كو ترقی كے لئے اچھے مواقع ميسر ہوئے ہیں جن سے استفادہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ موجودہ اقتصادی بحران میں اسلامی بينك كاری دنيا كی توجہ كا مركز ہے اور موريس نے بھی اپنے اقتصادی قوانين میں اسلامی قوانين كو جگہ دی ہے۔
402595