بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ' ايكنا" نے اخبار المصری اليوم" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مصر كے مفتی '' علی جمعہ" نے گزشتہ روزہ مذكورہ اخبار كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا ہے كہ امريكی
صدر كا مسلم دنيا سے خطاب اسلام اور مغرب كےدرميان گفتگو كے عمل كو پائيدار بنائے گا اور اس سے اسلامی ممالك اور امريكہ كے درميان پائے جانے والے تناؤ میں كمی آئے گی۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اسلام ہميشہ ديگر اديان اور تہذيبوں كے ساتھ گفتگو كی تاكيد كرتا ہے۔ مصر پارليمنٹ میں مذہبی كميشن كے سربراہ " احمد عمر ہاشم" نے كہا كہ امريكی صدر كو اس اہم اور تاريخی خطاب میں تمام اسلامی ممالك كو مخاطب قرار دينا چاہیے۔
402958