قائد انقلاب اسلامی كی كتاب "حقوق بشر و آزادی" كی جرمن زبان میں اشاعت

IQNA

قائد انقلاب اسلامی كی كتاب "حقوق بشر و آزادی" كی جرمن زبان میں اشاعت

13:29 - May 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1777403
ثقافت و آرٹ گروپ: قائد انقلاب اسلامی كی كتاب " حقوق بشر و آزادی" جرمن زبان میں ترجمہ ہو كر شائع ہو چكی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ۵۷ صفحات پر مشتمل یہ كتاب جرمنی میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے جرمن زبان میں ترجمہ ہوكر شائع ہو چكی ہے۔ اس كتاب كے اہم ابواب كے عناوين مندرجہ ذيل ہیں:
اسلام میں انسانی حقوق، دنيائے مغرب میں تكامل اور ترقی، تاريخ اسلام میں انسانی حقوق، انسانی حقوق كی حقيقت كے بارے میں سوالات، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق، نا كامی كے اسباب، انسانی حقوق كا احياء، انسانی حقوق اور انقلاب، انسانی حقوق اور اسلام ، آزادی كا منشور، استقلال، مسئلہ آزادی، اسلام كے ذريعے حاصل ہونے والی آزادی ، آزادی افكار اور آزادی فطری ہے ۔
403875

نظرات بینندگان
captcha