آٓيت اللہ جوادی آملی كی كتاب " الوحی والنبوۃ" كے فارسی ترجمہ كی عنقريب اشاعت

IQNA

13:17 - May 13, 2009
خبر کا کوڈ: 1777961

آٓيت اللہ جوادی آملی كی كتاب " الوحی والنبوۃ" كے فارسی ترجمہ كی عنقريب اشاعت

اعزازی گروپ/سيد جعفر فاطمی نوش آبادی: كتاب " الوحی والنبوۃ" عربی زبان میں لكھی گئی ہے۔ تہران میں كتابوں كی بين الاقوامی نمائش كے شركاء كی بہت بڑی تعداد نے اس كتاب كے فارسی نسخے كا تقاضا كيا ہے۔ لہذا یہ كتاب عنقريب فارسی زبان میں ترجمہ ہو كر منظر عام پر آ يا چاہتی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " اسراء" پبلشرز كے تعلقات عامہ كے انچارج " سيد محسن موسوی" نے كہا ہے كہ كتابوں كی نمائش میں رجوع كرنے والوں كے اصرار پر یہ كتاب عنقريب فارسی زبان میں ترجمہ ہو كر شائع ہو جائے گی۔ انہوں نے مزيد كہا كہ یہ كتاب اب تك كتابوں كی نمائش میں سب سے زيادہ فروخت ہونے والی كتابوں میں سے ايك ہے۔
404352
نظرات بینندگان
captcha