بحرين میں قرآنی آيات كی كتابت كے موضوع پر مقابلے كا انعقاد

IQNA

بحرين میں قرآنی آيات كی كتابت كے موضوع پر مقابلے كا انعقاد

12:04 - May 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1778827
بين الاقوامی گروپ: ۱۴ مئی ۲۰۰۹ء كو بحرين كے دارالحكومت " منامہ" میں قرآنی آيات كی كتابت كے موضوع پر ايك مقابلہ منعقد ہوا جس میں ۲۰ خطاطوں نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے بحرين كے روزنامہ " الوسط" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شہر "منامہ" كی يونين كونسل كے ممبر "احمد العلوی" نے اس مقابلے كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ یہ مقابلہ بحرين كی قرآنی انجمن "الاسكافی" اور منامہ كی يونين كونسل نے باہمی تعاون سےمنعقد كيا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس مقابلے میں خطاطوں نے ديوار اور ڈرائنگ بورڈ پر قرآنی آيات كی خطاطی كی۔ اس مقابلے كے اختتام پر تين منتخب افراد كو قيمتی انعامات ديئے گئے۔ احمد العلوی نے كہا كہ اس مقابلے كو بہت پذيرائی حاصل ہوئی ہے۔ قرآن مجيد كی انجمن " الاسكافی " قرآنی خطاطی كے مقابلے بحرين كے تمام شہروں میں منعقد كرے گی۔
405337
نظرات بینندگان
captcha