بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ' ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "اصوات العراق" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب كے وہابی مفتی اور مكہ میں پيش نماز " عادل الكلبانی" نے bbc ٹی وی چينل كو انٹرويو ديتے ہوئے شيعوں كو كافر كہا تھا جس پر نجف اشرف اور قم كے مراجع تقليد اور دنيائے تشيع كی طرف سے شديد رد عمل سامنے آ رہا ہے۔ اسی سلسلے میں برطانیہ كے شيعوں نے گزشتہ روز اس فتوے كے خلاف لندن میں سعودی عرب كے سفارت خانے كے سامنے مظاہرہ كيا ہے۔ لندن كے شيعوں كی انجمن نے اپنے بيانیے میں اعلان كيا ہے كہ اس مظاہرے كے انعقاد كا مقصد مكہ مكرمہ كے امام جماعت كے اس فتوے پر غم و غصے كا اظہار كرنا ہے۔ اس بيانیے میں برطانیہ كے شيعوں نے سعودی عرب كے بادشاہ سے مطالبہ كيا كہ وہ " عادل الكلبانی" كو ہٹا كر كسی ميانہ رو ، صلح پسند اور اسلامی وحدت كے داعی شخص كو مكہ مكرمہ كا امام جماعت بنائیں۔ ياد رہے كہ گزشتہ ہفتے عادل الكلبانی نے bbc ٹی وی چينل كو انٹرويو ديتے ہوئے شيعہ علماء كو كافر قرار ديا تھا اور وہابی اور سلفی مسلك سے تعلق ركھنے والوں كے لئے مذہب تشيع كے پيروكاروں كو قتل كرنا جائز قرار ديا تھا۔
405404