بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے بحرين كے اخبار " أوال" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بحرين كے شيعہ علماء كی كونسل نے اس بيانیے میں ذكر كيا ہے كہ بعض وہابی مفتيوں اور بالخصوص مكہ مكرمہ كے امام جماعت " عادل الكلبانی" كا یہ ذاتی نظریہ ہےجس كا اسلامی وحدت پركوئی اثر مرتب نہیں ہو گا۔ اس بيانیے كے آغاز میں سورہ آل عمران كی آيت نمبر ۱۰۳ كا حوالہ دے كر ذكر كيا گيا ہے كہ آج دنيائے اسلام كو بہت سے چيلنجوں كا سامنا ہے اور صرف وحدت اور يكجہتی كے ذريعے ہی ان چيلنجوں كا مقابلہ كيا جا سكتا ہے۔ بحرين كی شيعہ علماء كونسل نے كہا ہے كہ ہم اہل تشيع كے خلاف اس قم كے ہر تعجب آميز فتووں كی شديد مذمت كرتے ہیں جو امت اسلام كی خدمت كی بجائے مذہبی افتراق و انتشار كا باعث بنتے ہیں۔
405750