بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے سعودی عرب كے اخبار " الشرق الاوسط" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ آيت اللہ العظمی علی خامنہ نے ان افراد كو جو شيعہ اور سنی كے درميان اختلاف ايجاد كرتے ہیں دشمن كا ايجنٹ قرار ديا ہے۔ اخبار"الشرق الاوسط" نے لكھا ہے كہ اگر كوئی شيعہ بھی اہل سنت كے مقدسات كی توہين كرتا ہے تو وہ گمراہ ہے۔ سعودی عرب كی شيعہ سائٹ "راصد" نے لكھا ہے كہ ملت ايران كے قائد نے وہابيوں كو گمراہ فرقہ قرار ديا ہے جن كا كام مسلمانوں كے درميان اختلافات ايجاد كرنا ہے۔ " المنار" سائٹ نے تحرير كيا ہے كہ آيت اللہ خامنہ ای نے شيعہ اور سنی كے درميان اختلاف ايجاد كرنے كی دشمن سازش كو ناكام بنا ديا ہے۔ لبنان كے نامورعالم دين نے شہر " صيدا" میں اور مسجد قدس كے پيش نماز شيخ " ماہر حمود" نے " العالم" سیٹلائٹ چينل كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا ہے كہ ايران كے اسلامی انقلاب كی بنياد اسلامی وحدت پر استوار ہے۔ شام كے مسلمان دانشور شيخ " علاء الدين الحمودی" نے كہا ہے كہ آيت اللہ خامنہ نے یہ پہلی مرتبہ وحدت اور اسلامی يكجہتی كی دعوت نہیں دی ہے بلكہ وہ ہميشہ سے دشمنوں كی سازشوں كے مقابلے میں مسلمانوں كے مابين اتحاد و وحدت كی تاكيد كرتے رہے ہیں۔ شيخ علاء الدين نے مزيد كہا كہ تمام مسلمان ايك امت ہیں؛ ان كا خدا ايك اور قبلہ ايك ہے۔ جو لوگ مسلمان فرقوں پركفر كے فتوے لگاتے ہیں در واقع انہوں نے پيغمبر اسلام (ص) كی نصيحتوں كو فراموش كر ديا ہے۔ چونكہ پيغمبر اسلام (ص) نے اہل قبلہ كو كافر كہنے سے منع فرمايا تھا۔
405847