ہالينڈ میں مسلمانوں كی مشكلات كا جائزہ لينے كے لئے اجلاس كا انعقاد
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز ہالينڈ كے دارالحكومت " ايمسٹرڈم" میں يورپی ممالك كے مسلمان دانشوروں نے ايك اجلاس میں مسلمانوں كی اور بالخصوص جوانوں كے مسائل اور مشكلات پر تبادلہ خيال كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايمسٹرڈم میں " دارالعلم" نامی اسلامی مركز نے اس اجلاس كا اہتمام كيا تھا اور اس اجلاس میں يورپی ممالك كے مسلمان دانشور اور محققين نے شركت كی۔ اس اجلاس میں مندرجہ ذيل موضوعات پر بحث و گفتگو ہوئی۔ يورپی سماج میں جوانوں كی مشكلات كا جائزہ اور اسلام كے بارے میں مغربی ذرائع ابلاغ كے تفكر كی اصلاح۔
405631