عراق كی مسيحی برادری كی طرف سے اہل تشيع كے كفر كے فتوے كی مذمت

IQNA

11:18 - May 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1779798

عراق كی مسيحی برادری كی طرف سے اہل تشيع كے كفر كے فتوے كی مذمت

بين الاقوامی گروپ: عراق كی مسيحی برادری نے ايك بيانیہ میں سعودی عرب كے وہابيوں كی طرف سے شيعوں كے كفر كے فتوے كی شديد مذمت كی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے خبررساں ادارے " براثا"كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ عراق كی مسيحی برادری نے گزشتہ روز شہر بابل كی سٹركوں پر جمع ہو كر مسجد الحرام كے پيش نماز " عادل الكلبانی" كے شيعوں كے كفر كے فتوے پر شديد نكتہ چينی كی ہے۔ عراق كے شہر بابل میں حضرت مريم (س) نامی كليسا كے متولی " سامی وكيل" نے كہا كہ " bbc" ٹی وی چينل پر مسجد الحرام كے پيش نماز " عادل الكلبانی" كے تعصب آميز انٹرويو سے دنيائے عرب كی وحدت و يكجہتی كو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ عراق كے مسيحی كلبانی اور ديگر وہابی مفتيوں كے بيانات كی شديد مذمت كرتے ہیں۔
406356
نظرات بینندگان
captcha