پاكستانی دينی طلباء كے لئے " قرآنی تعليمات اور نہج البلاغہ " كے موضوع پر مقابلے كا انعقاد

IQNA

13:32 - May 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1779894

پاكستانی دينی طلباء كے لئے " قرآنی تعليمات اور نہج البلاغہ " كے موضوع پر مقابلے كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: پاكستان كے دارالحكومت اسلام آباد میں " المصطفی قرآن اكیڈمی" پہلی مرتبہ پاكستان كے شيعہ دينی طلباء كے لئے " معارف قرآن اور نہج البلاغہ" كے موضوع پر مقابلہ منعقد كر رہی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق پاكستان كے شہر اسلام آباد میں المصطفی (ص) اكیڈمی نے ا س مقابلے كے لئے ۶۰ سوال مرتب اور ايك كتابچے كی صورت میں شيعہ دينی طلباء اور طالبات كے حوالے كئے ہیں۔ اس مقابلے میں پنجاب، سرحد اور شمالی علاقہ جات كے شيعہ دينی مدارس كے طلباء اور طالبات شركت كریں گے۔ وہ اس كتابچے میں موجود سوالوں كے جوابات " المصطفی قرآن اكیڈمی" كو ارسال كریں گے۔
ياد رہے كہ اس مقابلے میں شركت كرنے والے افراد ان سوالوں كے جوابات يكم جولائی ۲۰۰۹ء تك مندرجہ ذيل ای ميل ایڈريس پر المصطفی (ص) قرآن اكیڈمی كو ارسال كر سكتے ہیں۔
info@almostafaqa.com
406407

نظرات بینندگان
captcha