آيت اللہ بہجت (رح) علم ، تقوا اور پرہيزگاری كا نمونہ تھے

IQNA

آيت اللہ بہجت (رح) علم ، تقوا اور پرہيزگاری كا نمونہ تھے

12:45 - May 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1780874
بين الاقوامی گروپ: عراق كی اسلامی امور كونسل نے اپنے بيانیے میں آيت اللہ العظمی بہجت (رح) كو عرفان ،تقوا، علم اور فقاہت كا نمونہ قرار ديا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا'' نے خبررساں ادارے " براثا" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ عراق كی اسلامی امور كونسل نے اس بيانیے میں آيت اللہ العظمی بہجت (رح) كی وفات پر حضرت صاحب الزمان (عج) ،مراجع عظام اور پوری امت اسلام كو تسليت پيش كی ہے۔ اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ دنيائے تشيع كے اس عظيم مرجع نے اپنی پُر بركت عمر علوم اور اسلامی اصولوں كی نشرواشاعت اور مكتب اہل بيت (ع) كی خدمت میں گزاردی اور اپنی گرانقدر كتابیں دينی مدارس كے حوالے كی ہیں۔ عراق كی اسلامی امور كونسل نے اپنے اس بيانیے كے اختتام پر اس عالم ربانی كے درجات میں بلندی اور ان كے خاندان كے لئے صبر كی دعا كی ہے۔
407588
نظرات بینندگان
captcha