فلسطين میں " اسلامی تحقيقات" كے موضوع پر بين الاقوامی مقابلے كا انعقاد

IQNA

فلسطين میں " اسلامی تحقيقات" كے موضوع پر بين الاقوامی مقابلے كا انعقاد

11:53 - May 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1781189
بين الاقوامی گروپ: فلسطين میں " اسلامی مسائل میں بہترين علمی تحقيق" كےموضوع پر بين الاقوامی سالانہ مقابلہ فلسطين كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كی كوششوں سے منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نےفلسطين كی خبررساں ايجنسی " وفا" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ فلسطين كےوزير اوقاف و مذہبی امور نے اس مقابلے كے متعلق اظہار خيال كرتے ہوئے كہا ہے كہ دنيائے اسلام اور مختلف ممالك كے محققين " پيغمبر اسلام كے فضائل اور ان كے اخلاق" اور " اسلام صلح و مساوات كا دين ہے" كے موضوعات پر اپنے علمی اور تحقيقی مضامين لكھ سكتے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ جن مضامين كو فلسطين كی وزارت اوقاف كی علمی كمیٹی منتخب كرے گی یہ وزارت ان مقالات كو شائع كرے گی ۔ ان علمی مقالات كے مؤلفين كو قيمتی انعامات بھی ديئے جائیں گے ۔ انہوں نے كہا كہ مسلمان محققين اپنے علمی مقالے مندرجہ ذيل ای ميل ایڈريس پر ارسال كر سكتے ہیں:
Palwakf.org@gmail.com
مخفی نہ رہے كہ محققين مقالات كے علاوہ اپنی سوانح حيات، تصوير اور اپنا علمی سابقہ بھی ارسال كریں۔
408260

نظرات بینندگان
captcha