بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نےقطر كےروزنامہ " الوطن" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اسلام طرز تعمير كے مطابق یہ ہوٹل تعمير كرنے والی كمپنی " آئی جی" كےانچارج " سونيا عاشور" نے كہا ہے كہ یہ ہوٹل مختلف ادوار كی اسلامی معماری اور ثقافت كا بہترين نمونہ ہو گا۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی ہوٹلوں میں صرف غير اسلامی مشروبات پر پابندی كافی نہیں ہے بلكہ ان ہوٹلوں میں اسلامی رسم و رواج كا بھی خيال ركھا جانا چاہیے۔ سونيا عاشور نے كہا كہ اسلامی طرز تعمير پر ہوٹلوں كی تعمير سےغير ملكی سياح اسلامی تہذيب و تمدن سےآشنا ہوں گے۔ انہوں نے آخر میں تاكيد كی كہ اسلامی ہوٹلوں میں دين اسلام سےمربوط تمام سہوليات ميسر ہونی چاہئیں۔
408470