احسان اوغلو كی اسلامی ممالك سے فلسطينيوں كی حمايت كی اپيل

IQNA

16:52 - May 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1782534

احسان اوغلو كی اسلامی ممالك سے فلسطينيوں كی حمايت كی اپيل

بين الاقوامی گروپ: oic كے سربراہ اكمل الدين احسان اوغلو نے ۲۲ مئی ۲۰۰۹ء كو دمشق میں ايك اخباری كانفرنس میں مسلم ممالك سےاپيل كی كہ وہ فلسطين كی سياسی اورمالی مدد كریں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی "KUNA" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ احسان اوغلو ( جو كہ اسلامی ممالك كے وزراء خارجہ كے اجلاس میں شركت كے لئے شام كے دورے پر ہیں) نے اس اخباری كانفرنس میں مسلم ممالك سے درخواست كی كہ وہ فلسطينيوں كی سياسی اور اقتصادی مدد كریں تاكہ وہ اسرائيل كا مقابلہ كر سكیں۔ انہوں نے اس پريس كانفرنس میں مسلم ممالك سےیہ بھی اپيل كی كہ وہ دنيا كے سامنے اسلام كا حقيقی چہرہ پيش كرنے كے لئے اپنا كردار ادا كریں۔
409521

نظرات بینندگان
captcha