پاكستان كے شہر " چكوال" میں قرائت اور حفظ قرآن كی كلاسوں كا انعقاد

IQNA

پاكستان كے شہر " چكوال" میں قرائت اور حفظ قرآن كی كلاسوں كا انعقاد

16:53 - May 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1782535
بين الاقوامی گروپ: پاكستان كے شہر چكوال میں قرائت اور حفظ قرآن كی كلاسیں منعقد ہو رہی ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق بچوں سے مخصوص یہ قرآنی كلاسیں چكوال كے علاقے میں مسجد " القائم" میں منعقد ہو رہی ہیں۔ جامعۃ المصطفی العالمیہ كے فارغ التحصيل اور " مسجد " القائم" كے دارالقرآن كے مدير حجت الاسلام والمسلمين " سيد ناظم حسين نقوی" نے ان كلاسوں كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان كلاسوں میں ۷۰ طلباء شركت كر رہے ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ قرآن مجيد كی كلاسوں كے علاوہ مسجد " القائم" میں احكام اور حديث كی كلاسیں بھی ہوتی ہیں۔ حجت الاسلام ناظم حسين نقوی نے كہا كہ قرآنی ثقافت كی ترويج كے لئے پاكستان كے مختلف علاقوں میں قرآنی مراكز كی تاسيس ہونی چاہیے۔ اس قسم كے قرآنی مراكز كی ضرورت اور پذيرائی كی دليل كے طور پر یہی كہنا بس ہے كہ اسی دارالقرآن سے اب تك سينكڑوں بچے حفظ اور قرائت قرآن كی تعليم حاصل كر چكے ہیں۔
407070

نظرات بینندگان
captcha