دنيائے اسلام كا اسرائيلی حكومت كو تسليم كرنا نا ممكن ہے: عمروموسی

IQNA

دنيائے اسلام كا اسرائيلی حكومت كو تسليم كرنا نا ممكن ہے: عمروموسی

11:35 - May 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1782823
بين الاقوامی گروپ: عرب ليگ كے سربراہ " عمروموسی" نے كہا ہے كہ غاصب اسرائيل كو اسلامی دنيا ايك خومختار یہودی حكومت كے طور پر كبھی تسليم نہیں كرتی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے " العرب آن لائن" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ گزشتہ روز oic كے ممبر ممالك كے وزراء خارجہ كے اجلاس میں اسلامی دنيا كی طرف سے اسرائيلی حكومت كو تسليم كرنے كے امكان كو رد كر ديا ہے۔ انہوں نے كہا كہ اسرائيل ايك جارح اور غاصب عنصر ہے لہذا فلسطين كی سرزمين پر اسرائيل كو ايك خودمختار یہودی رياست كے طور پر تسليم كرنا ہرگز ممكن نہیں ہے۔ عمروموسی نے مزيد كہا كہ اسرائيل كسی بين الاقوامی قانون كا پابند نہیں ہے اور اسرائيل سے مشرق وسطی كے امن و امان كے بارے میں گفتگو بے فائدہ ہے۔ انہوں نے كہا كہ عرب ممالك كی اسرائيل كے ساتھ مذاكرات كی شرط یہ ہے كہ اسرائيل، فلسطين كے مقبوضہ علاقوں كو ترك كر دے اور فلسطينيوں كی خودمختار حكومت كا قيام عمل میں آئے جس كا دارالحكومت قدس ہو۔
409979

نظرات بینندگان
captcha