بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے سمنان كے ادارہ اسلامی تبليغات كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس ادارے كے سرپرست حجت الاسلام " غلام حسين محمودی" نے سمنان كے قرآنی مراكز كے مديروں سے گفتگو كرتے ہوئے اہل بيت (ع) كی نظر میں قرآن مجيد كی تعليم كی اہميت كو بيان كيا۔ انہوں نے كہا كہ امام علی علیہ السلام اپنی وصيت میں فرماتے ہیں: "خدا سے ڈرو اور ياد ركھو كہ قرآن مجيد پر عمل كرنے میں دوسرے آپ سے سبقت نہ لے جائیں"۔ انہوں نے كہا كہ قرآنی مراكز كو چاہیے كہ وہ اپنے كام میں خلوص اور اپنے قرآنی پروگراموں میں قرآن مجيد پر عمل كو سب چيزوں پر ترجيح دیں۔
ياد رہے كہ سمنان میں پانچ قرآنی مراكز اپنی قرآنی سرگرميوں میں مصروف ہیں۔
410765