بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كينيا كے ممتاز قاری " ربيع الاول" اور حافظ قرآن " زكريا شيخ عثمان" كو تہران میں منعقد ہونے والے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كے لئے انتخاب كيا گيا ہے۔ رپورٹ كے مطابق كينيا كے۴۰ سالہ قاری قرآن اور۲۲ سالہ حافظ قرآن نے اس سے پہلے بين الاقوامی قرآنی مقابلے میں شركت نہیں كی ہے۔
ياد رہے كہ ۳۰ مئی ۲۰۰۹ء كو ايك امتحان كےبعد قاری قرآن " ربيع الاول" اور حافظ قرآن شيخ عثمان كا انتخاب عمل میں آيا ہے۔ اس امتحان میں ۳۰ قراء اور حفاظ نےشركت كی تھی۔
415684