یہودی بستيوں كی تعمير روكنے كے سلسلے میں اوباما كی درخواست پر اسرائيل كی بے اعتنائی

IQNA

13:36 - June 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1788218

یہودی بستيوں كی تعمير روكنے كے سلسلے میں اوباما كی درخواست پر اسرائيل كی بے اعتنائی

بين الاقوامی گروپ: ۵ جون ۲۰۰۹ء كو اسرائيلی حكام نے اعلان كيا ہے كہ وہ امريكی صدر كی طرف سے یہودی بستيوں كی تعمير روك دينے كی اپيل كو كوئی اہميت نہیں ديتے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نےكويت خبررساں ايجنسی" KUNA" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۵جون ۲۰۰۹ء كو اسرائيلی ریڈيو نے كسی حكومتی عہديدار كا نام ذكر كیے بغير اعلان كيا ہے كہ اسرائيلی حكومت دريائے اردن كے مغربی ساحل پر یہودی بستيوں كی تعمير جاری ركھے گی۔ ياد رہے كہ صدر باراك اوباما نے گزشتہ جمعرات كو مصر كے دارالحكومت " قاہرہ" میں اسلامی دنيا سے اپنے خطاب كے دوران اسرائيل سے درخواست كی تھی كہ وہ دريائے اردن كے مغربی ساحل اور بيت المقدس میں یہودی بستيوں كی تعمير روك دے۔
416735

نظرات بینندگان
captcha