بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ كتاب تين ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے باب میں قيام عاشورا كے موضوع پر امام خمينی كی تقارير ہیں اور دوسرے باب میں اس قيام كے بارے میں امام خمينی كے نقطہ نظر كو بيان كيا گيا ہے جبكہ تيسرے باب میں قيام امام حسين (ع) پر سوگ اور مرثیہ خوانی كی اہميت كو بيان كيا گيا ہے۔
یہ كتاب البانوی مسلمانوں كو قيام عاشورا سے آگاہ كرنے كے لئے مفيد ثابت ہو سكتی ہے۔
416598