سری لنكا میں " مسجد الاقصی اور فلسطين كے بارے میں امام خمينی كا نقطہ نظر" كے موضوع پرآرٹيكل كی اشاعت

IQNA

سری لنكا میں " مسجد الاقصی اور فلسطين كے بارے میں امام خمينی كا نقطہ نظر" كے موضوع پرآرٹيكل كی اشاعت

15:00 - June 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1788750
ثقافت و آرٹ گروپ: امام خمينی (رح) كی ۲۰ویں برسی كی مناسبت سے " مسجد الاقصی اور فلسطين كے بارے میں امام خمينی (رح) كا نقطہ نظر " كے موضوع پر مقالہ سری لنكا كے تاملی زبان میں ايك روزنامہ میں شائع ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سری لنكا میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے یہ مقالہ شائع ہوا ہے اور اس كی اشاعت كا مقصد سری لنكا میں امام خمينی (رح) كے افكار كی ترويج ہے۔ اس كے علاوہ سری لنكا كے ايك اور اخبار نے "امام خمينی (رح) ہميشہ ہمارے دلوں میں ہیں" كے عنوان سے تاملی زبان میں مقالہ شائع كيا ہے۔
417483

نظرات بینندگان
captcha