برطانیہ میں پيغمبر اسلام (ص) كی شناخت كے موضوع پر نمائش كا آغاز

IQNA

برطانیہ میں پيغمبر اسلام (ص) كی شناخت كے موضوع پر نمائش كا آغاز

12:22 - June 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1789081
بين الاقوامی گروپ: ۶جون ۲۰۰۹ء كو برطانیہ كے شہر " مانچسٹر" میں " پيغمبر اسلام(ص) كی شناخت" كے موضوع پر نمائش كا افتتاح ہوا۔ اس نمائش كے انعقاد كا مقصد مغربی دنيا میں اسلام كے حقيقی چہرے كا تعارف كرانا بتايا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے سعودی عرب كے روزنامہ " عكاظ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس نمائش كا اہتمام برطانیہ میں سعودی عرب كے طلباء كی يونين نے كيا ہے۔ اس نمائش كے انعقاد كا مقصد اسلام اور مسلمانوں كے خلاف مغربی پراپيگنڈے كا مقابلہ ہے۔ سعودی طلباء كی اس يونين كے صدر" ابراہيم الصينی" نے اس نمائش كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نمائش میں غير مسلموں كے لئے سيرت نبوی (ص) كے موضوع پر كتب، قرآنی نسخے ، اور اسلامی حقائق كی نشر و اشاعت كے لئے سیڈيز ركھی گئیں ہیں۔
417410


نظرات بینندگان
captcha