سوئٹزرلينڈ میں اديان كے درميان مكالمے كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار

IQNA

سوئٹزرلينڈ میں اديان كے درميان مكالمے كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار

19:32 - June 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1789286
بين الاقوامی گروپ: اس سال جولائی كی ۱۶ اور ۱۷ تاريخ كو سوئٹزر لينڈ كے شہر جنيوا میں " اديان كے درميان مكالمے" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو گا یہ سيمينار عالمی انجمن اسلام كی كوششوں سے منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " نسيج" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ عالمی انجمن اسلام كے سربراہ " عبداللہ بن عبد المحسن التركی" نے كہا ہے كہ یہ سيمينار بھی مكہ مكرمہ اور میڈرڈ میں اس موضوع پر منعقد ہونےوالے سيمينار كی ہی ايك كڑی ہے۔ انہوں نے كہا كہ اس سيمينار میں مندرجہ ذيل موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔ " گفتگو اور انسان " گفتگو اور اديان" انسان اقدار كی ترويج میں گفتگو كا كردار، موجودہ انسانی سماج میں مختلف تہذيبوں كے درميان گفتگو ، دينی اقدار اور معاشرے كی اصلاح میں ان كا كردار اور ذرائع ابلاغ اور اديان كے درميان گفتگو میں ان كا كردار۔
418248

نظرات بینندگان
captcha