انگلينڈ كے اسلامی مركز میں حضرت فاطمہ (س) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

IQNA

انگلينڈ كے اسلامی مركز میں حضرت فاطمہ (س) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

18:47 - June 15, 2009
خبر کا کوڈ: 1790993
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز انگلينڈ كے اسلامی مركز میں حضرت فاطمہ (س) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے خواتين نے جشن كی تقريب كا انعقاد كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے انگلينڈ كے اسلامی مركز كی ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جشن كی اس تقريب میں سينكڑوں كی تعداد میں لندن میں مقيم مسلمان خواتين نے شركت كی۔ جشن كی اس تقريب كا آغاز ايك مسلمان خاتون كی تلاوت قرآن سے ہوا۔ اس كے بعد محترمہ "اسلامی قرائتی" نے جشن كی اس تقريب سے خطاب كرتے ہوئے حضرت فاطمہ (س) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے تمام مسلمانوں كو مبارك باد پيش كی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں خواتين كو مخاطب كرتے ہوئے كہا كہ ہم اس ملك میں اسلامی تشخص كی حفاظت كر كے دنيا پر ثابت كرنا چاہتی ہیں كہ ہم اسلام كی نمونہ خاتون حضرت فاطمہ (س) كی پيروكار ہیں۔ اور ايك مسلمان خاتون كی حيثيت سے اپنے كردار، اسلامی لباس اور بچوں كی صحيح تربيت كے ذريعے اپنے دين اور ملك كی سر بلندی كا موجب بنیں گی۔
420542

نظرات بینندگان
captcha