اراك میں صوبائی سطح پر قرآن مجيد اور نہج البلاغہ كے مقابلے

IQNA

اراك میں صوبائی سطح پر قرآن مجيد اور نہج البلاغہ كے مقابلے

18:47 - June 15, 2009
خبر کا کوڈ: 1791013
قرآنی سرگرمياں گروپ: صوبہ اراك میں مڈل كلاسوں كے طلباء كے لئے صوبائی سطح كے قرآنی اور نہج البلاغہ كے مقابلے ۱۶ جون ۲۰۰۹ء كو شروع ہوں گے۔
اراك كے ادارہ تعليم و تربيت میں قرآنی امور كے انچارج" سيد محمد سجادی" نے قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ مڈل كلاسوں كی طالبات كے یہ مقابلے ۱۳ جون ۲۰۰۹ كو شروع ہوئے جو آج ختم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ مڈل كلاسوں كے لڑكوں اور لڑكيوں كے صوبائی سطح كے ان مقابلوں كے موضوعات درج ذيل ہیں:
قرائت قرآن ،حفظ قرآن ، معانی و مفاہيم نہج البلاغہ ، احكام، نماز اور اذان۔
ان مقابلوں میں ۶۵۰ طلباء شركت كر رہے ہیں جن میں لڑكوں كی تعداد ۳۵۰ جبكہ لڑكيوں كی تعداد ۳۰۰ ہے۔
420379

نظرات بینندگان
captcha