سرائلون كے اخبارات میں امام خمينی (رح) كی زندگی پر مضامين كی اشاعت

IQNA

سرائلون كے اخبارات میں امام خمينی (رح) كی زندگی پر مضامين كی اشاعت

18:45 - June 15, 2009
خبر کا کوڈ: 1791019
ثقافت و آرٹ گروپ: سرائلون میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سنٹر كی كوششوں سے اس ملك كے اخبارات نے امام خمينی كی زندگی پر آٹھ مضامين شائع كیے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سرائلون كے اخبارات میں شائع ہونے والے ان مضامين كےموضوعات مندرجہ ذيل ہیں:
امام خمينی (رح) كی سوانح حيات ، امام خمينی(رح) كی طالب علمی كا زمانہ ، امام (رح) كی علمی قابليت، امام خمينی (رح) كی تحريك اسلامی انقلاب كا آغاز، امام كی جلا وطنی كا زمانہ، بيرونی ملك سے اسلام كی رہنمائی، اسلامی انقلاب كی كاميابی، اسلامی جمہوریہ ايران كی تاسيس، امام خمينی (رح) كی بے نظير قيادت، اسلامی انقلاب ايران كے ۱۰ سال بعد امام خمينی (رح) كی رحلت، عيسائی رہنماؤں كی نظر میں امام خمينی (رح) كی شخصيت، امام خمينی (رح) كا ظلم سے مقابلہ، دنيا اور مشرق وسطی میں اسلامی جمہوریہ ايران كا مقام، امام خمينی (رح) كی شجاعت، خلوص اور تقوی، آيت اللہ العظمی سيد علی خامنی ای كی قيادت میں اسلامی انقلاب ايران كا استحكام اور پائيداری اور امام خمينی (رح) كی قيادت كی خصوصيات۔
420148
نظرات بینندگان
captcha