انڈونيشيا میں قرآنی اساتذہ كے لئے تربيتی كورس كا اہتمام
قرآنی سرگرمياں گروپ:انڈونيشيا كے دارالحكومت " جكارتہ" میں قرآنی اساتذہ كا خصوصی تربيتی كورس منعقد ہوا جس میں ۴۵ قرآنی اساتذہ نے شركت كی۔ اس كورس كا اہتمام حفظ قرآن كی عالمی انجمن نے كيا تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " محيط" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ كورس ۳ ہفتے تك جاری رہا اور اس كورس میں شركاء كو قرآنی علوم سے مربوط مسائل اور تجويد كی تعليم دی گئی۔ اس تعليمی كورس كی اختتامی تقريب میں شركاء كا شكریہ ادا كيا گيا ۔ اس تقريب میں سعودی عرب اور انڈونيشيا كی كچھ سركاری شخصيات نے بھی شركت كی۔
421018