قائد انقلاب اسلامی كےدفتر كی طرف سے تركی میں مقيم ايرانی خواتين كو ہدیہ

IQNA

قائد انقلاب اسلامی كےدفتر كی طرف سے تركی میں مقيم ايرانی خواتين كو ہدیہ

21:08 - June 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1791980
ثقافت و آرٹ گروپ: حضرت زہراء (س) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے انقرہ میں مقيم ايرانی خواتين كو قائد انقلاب اسلامی كے دفتر كی طرف سے كتاب " امام خمينی (رح) كی نظر میں عورت كی قدرو منزلت " ہدیے كے طور پر دی گئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی' ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق حضرت فاطمہ (س) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن كی تقريب میں یہ كتاب انقرہ میں مقيم ايرانی خواتين كو دی گئی۔ جشن كی یہ تقريب انقرہ میں ايرانی كلچرل ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ ياد رہے كہ كتاب " امام خمينی (رح) كی نظر میں عورت كی قدرومنزلت" كو نشر آثار امام خمينی (رح) انسٹیٹيوٹ نے شائع كيا ہے۔ ۲۸۰ صفحات كی یہ كتاب ۶ ابواب پر مشتمل ہے۔ گزشتہ سال یہ كتاب ۱۱ مرتبہ شائع ہوئی ہے۔
421197
نظرات بینندگان
captcha