اردن كی طرف سے خودمختار فلسطينی حكومت كی تشكيل كا مطالبہ

IQNA

اردن كی طرف سے خودمختار فلسطينی حكومت كی تشكيل كا مطالبہ

21:13 - June 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1791987
بين الاقوامی گروپ: اردن نے كہا كہ اسرائيل اور فلسطينيوں كے درميان جنگ كے خاتمے كا واحد حل خودمختار فلسطينی حكومت كا قيام ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے خبررساں ادارے " Sana" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اردن كے سركاری ترجمان " نبيل الشريف" نے كہا ہے كہ اسرائيل كو چاہیے كہ وہ بين الاقوامی قوانين كا احترام كرتے ہوئے يك طرفہ فيصلوں سے اجتناب كرے اور قدس شريف میں یہودی بستيوں كی تعمير اور غزہ كے محاصرہ كو ختم كرے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اسرائيل كو یہ حق نہیں ہے كہ وہ فلسطين كے تاريخی اور اسلامی مقامات كو نابود كرے اور قدس اور فلسطين كے ديگر شہروں سے عرب اور مسلمان شہريوں كو نكال باہر كرے۔
421628

نظرات بینندگان
captcha