بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے خبررساں ادارے " Ma,an" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس خيراتی انجمن نے دينی رپورٹ میں لكھا ہے كہ مقبوضہ فلسطين میں فلسطينيوں كے گھروں كے انہدام كا مسئلہ شدت اختيار كر گيا ہے۔ اور فلسطينی شہری اس كی وجہ سے فلسطينی شہريوں میں خوف و ہراس پايا جاتا ہے۔ مذكورہ رپورٹ میں آيا ہے كہ مقبوضہ فلسطين میں فلسطينيوں كےگھروں كو مسمار كرنے كا كام ۱۹۶۷ء كو شروع ہوا تھا ليكن ۲۰۰۰ء كے بعد اس كام میں بہت زيادہ تيزی آئی ہے۔
421728