" يورپ میں اسلام" كے موضوع پر مراكش میں بين الاقوامی سيمينار كا آغاز

IQNA

14:49 - June 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1792666

" يورپ میں اسلام" كے موضوع پر مراكش میں بين الاقوامی سيمينار كا آغاز

بين الاقوامی گروپ: مراكش كے دارالحكومت " كاسا بلانكا" میں آج " يورپ میں اسلام" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار شروع ہوا۔ اس سيمينار كا اہتمام مراكش كی اقليتی كونسل نے كيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے روزنامہ الشرق الاوسط" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مراكش كی " اقليتی كونسل" كے سربراہ " عبداللہ بوصوف" نے كہا كہ اس سيمينار میں دنيائے اسلام، يورپ اور امريكہ كے دانشور شركت كر رہے ہیں۔ عبداللہ بوصوف نے مزيد كہا كہ يورپ میں ۲۰ ملين(دوكروڑ) مسلمان آباد ہیں ۔ اس سيمينار كے اختتام پر مغربی سماج میں مسلمان اقليت كے مسائل اور مشكلات كا راہ حل پيش كيا جائے گا۔
422554
نظرات بینندگان
captcha