بحرين میں حفظ اور تجويد قرآن كے مقابلے

IQNA

بحرين میں حفظ اور تجويد قرآن كے مقابلے

14:25 - June 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1793108
بين الاقوامی گروپ: اس سال اگست میں بحرين كے دارالحكومت منامہ میں " جلوی بن ضاوی" نامی حفظ اور تجويد قرآن كے مقابلے منعقد ہوں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے بحرين كے روزنامہ " اخبار الخليج" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بحرين میں ان مقابلوں كا اہتمام كرنے والی كمیٹی كے سربراہ " حسن طيب" نے كہا كہ ان مقابلوں میں شركت كے لئے رواں ماہ كی ۳۰ تاريخ تك ناموں كا اندراج كروايا جا سكتا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ یہ مقابلے خواتين اور مرد حضرات كے لئے عليحدہ عليحدہ منعقد ہوں گے اور ان مقابلوں میں پورے بحرين سے قراء اور حفاظ شركت كریں گے۔ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد جوانوں اور نوجوانوں كو حفظ قرآن كی ترغيب دلانا بتايا گيا ہے۔
422509
نظرات بینندگان
captcha