روس میں اسلامی ثقافتی مركز كی تاسيس

IQNA

روس میں اسلامی ثقافتی مركز كی تاسيس

19:55 - June 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1793213
ثقافت و آرٹ گروپ: ماسكو میں اسلامی ثقافتی مركز كے انچارج " عبدالواحد نيا زوف" نے روس میں ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج " ابوذر ابراہيمی تركمان" سے ملاقات كے دوران روس میں جديد اسلامی ثقافتی مركز كی تاسيس كی اطلاع دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق نيا زوف نے اس ملاقات میں ماسكو كے اسلامی ثقافتی مركز كی كاركردگی بيان كرنے كے بعد بتايا كہ جديد اسلامی ثقافتی مركز ۷ ہزار سے زائد مربع میٹر زمين پر تعمير كيا جائے گا۔ انہوں نے كہا كہ روس كے مسلمان ايران كو ايك اسلامی ثقافتی ملك كے طور پر جانتے ہیں۔ ابوذر ابراہيمی نے اس ملاقات میں كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران كا كلچرل سنٹر ہميشہ روس كی اسلامی انجمنوں كے ساتھ تعاون كے لئے تيار ہے۔
423035

نظرات بینندگان
captcha