تہران میں منعقد ہونے والے بين الاقوامی مقابلوں میں تنزانیہ كے نمائندے شركت كریں گے
قرآنی سرگرمياں گروپ: تنزانیہ میں ايرانی كلچرل سنٹر نے خبر دی ہے كہ تہران میں منعقد ہونے والے ۲۶ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں تنزانیہ كا ايك قاری اور ايك حافظ قرآن شركت كرے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق قاری " محمد ناصر" اور حافظ قرآن "ماكونگو" تہران میں منعقد ہونے والے ۲۶ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں تنزانیہ كی نمائندگی كریں گے۔ ياد رہے كہ تہران میں بين الاقوامی قرآنی مقابلے ۱۹ جولائی ۲۰۰۹ء كو منعقد ہوں گے۔
424246