سعودی عرب میں بچوں سے مخصوص " الرياحين" نامی حفظ قرآن كورس كا اختتام

IQNA

سعودی عرب میں بچوں سے مخصوص " الرياحين" نامی حفظ قرآن كورس كا اختتام

14:36 - June 23, 2009
خبر کا کوڈ: 1794017
بين الاقوامی گروپ: ۴ سے ۶ سال كے سعودی بچوں كا " الرياحين" نامی حفظ قرآن كورس گزشتہ روز سعودی عرب كے دارالحكومت رياض میں اختتام پذير ہوا۔ اس كورس كا اہتمام " امير سلمان" خيراتی انجمن نے كيا تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے سعودی عرب كے اخبار " الرياض" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس كورس كی اختتامی تقريب میں انجمن " امير سلمان" كے مدير " عبدالعزيز المسعود" اور سعودی عرب كے كچھ حفاظ اور قرآنی اساتذہ نے شركت كی۔ "الرياحين" نامی حفظ قرآن كورس كے ناظم الامور " خالد بن عابر العنزی" نے اس كورس كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس كورس میں حفظ قرآن كے نامور اساتذہ سے استفادہ كيا گيا تھا اور اس كورس میں شركت كرنے والے بچوں نے قرآن مجيد كا ۲۹ واں اور ۳۰ واں پارہ حفظ كر ليا ہے۔ اس كورس كی اختتامی تقريب میں اس كورس میں شركت كرنے والے بچوں كو قرآن مجيد كا عمدہ نسخہ اور انعامات ديئے گئے۔
424137
نظرات بینندگان
captcha