ٹورنٹو اور ہيوسٹن میں امام محمد باقر (ع) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن كا اہتمام

IQNA

ٹورنٹو اور ہيوسٹن میں امام محمد باقر (ع) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن كا اہتمام

14:57 - June 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1794541
بين الاقوامی گروپ: دنيائے تشيع كے پانچویں پيشوا امام محمد باقر علیہ السلام كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے آج رات ۸ بجے كنیڈا كے شہر ٹورنٹو میں شيعوں كے اسلامی مركز میں جشن منعقد كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی'' ايكنا" نے " Jaffari" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جشن كی یہ تقريب تلاوت قرآن سے شروع ہو گی۔ اس كے بعد مداح اور ذاكرين اہل بيت (ع) امام محمد باقر (ع) كے فضائل بيان كریں گے۔ اسی مناسبت سے امريكی شہر" ہيوسٹن" میں بھی اسلامی مطالعاتی سنٹر نے گزشتہ رات جشن كی ايك تقريب كا انعقاد كيا تھا جس میں اس شہر كے اہل تشيع نے بڑی تعداد میں شركت كی۔
424860
نظرات بینندگان
captcha