بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی' ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق قرائت قرآن كے مقابلے میں تركی ، الجزائر اور ملائيشيا كے قراء نے بالترتيب پہلی، دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كی جبكہ حفظ قرآن كے مقابلے میں تاجيكستان ، مراكش اور ماريطانیہ كے حفاظ باالترتيب اول ، دوم اور سوم رہے۔ ياد رہے كہ حفظ اور قرائت قرآن كے ۱۰ویں بين الاقوامی مقابلے ۲۱ جون ۲۰۰۹ء كو روس كے دارالحكومت ماسكو میں منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں میں ايران ، مصر، بلغاریہ الجزائر ، عراق ، قراقستان، كرغزستان، ماريطانیہ، مراكش ،عمان، فلسطين، تركی ، تاجيكستان، سعودی عرب، انڈونيشيا ، چين ، ناروے، رومانیہ اور جنوبی افريقہ كے ۲۵ قراء اور حفاظ نے شركت كی۔ یہ مقابلے روس كے مفتيوں كی كونسل ،كی وزارت خارجہ اسلامی جمہوریہ ايران ، سعودی عرب ،عمان اور كويت كے باہمی تعاون سے منعقد ہوئے۔
424724