مراكش میں نوجوانوں كے لئے حفظ اور قرائت قرآن كے كورس كا انعقاد

IQNA

مراكش میں نوجوانوں كے لئے حفظ اور قرائت قرآن كے كورس كا انعقاد

14:15 - June 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1795916
بين الاقوامی گروپ: ۳۰ جون ۲۰۰۹ء كو مراكش كے شہر " وجدہ" میں جوانوں كے حفظ اور قرائت قرآن كا كورس شروع ہو گا۔ اس كورس كا اہتمام مراكش كی علمی كونسل نے كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے "oujdacity.net" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مراكش كی علمی كونسل نے اعلان كيا ہے كہ اس كورس میں مراكش كے طلباء اور طالبات كو حفظ اور قرائت قرآن كی تعليم دی جائے گی۔ ياد رہے كہ مراكش كی علمی كونسل نے اس كورس میں شركت كرنے والوں كے لئے قيمتی انعامات كا اعلان كر ركھا ہے اور اس كورس میں طلباء وطالبات قرآنی تعليم كے علاوہ مذہبی اور قرآنی موضوعات پر مراكش كے نامور مبلغين كی تقارير سے بھی استفادہ كریں گے۔
426413

نظرات بینندگان
captcha