اسلامی دنيا كے بارے میں مغرب كی غلط سياست ہے مسلمانوں كی بيزاری

IQNA

اسلامی دنيا كے بارے میں مغرب كی غلط سياست ہے مسلمانوں كی بيزاری

14:42 - June 29, 2009
خبر کا کوڈ: 1796444
بين الاقوامی گروپ: مغربی ممالك اب بھی فلسطين میں بے گناہ لوگون كے قتل عام پر اسرائيل كی حمايت كر رہے ہیں اور مسلمانون پر الزام لگا رہے ہیں كہ مسلمان دہشت گردی كی حمايت كرتے ہیں تا ہم مغرب كی اس غلط سياست كی وجہ سے مسلمان مغربی ممالك سے نفرت كرتے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے نسيج سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مصر كے وزير اوقاف و مذہبی امور " محمود حمدی زقزوق" نے گزشتہ روز قاہرہ میں ايك اجلاس میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی دنيا اور مغربی دنيا كے درميان گفتگو كے لئے اعتماد كی بحالی ضروری ہے كيونكہ بعض اسلامی ممالك پر امريكی حملے اور مغرب كی طرف سے اسرائيلی جرائم كی حمايت كی وجہ سے یہ اعتماد ختم ہو چكا ہے انہوں نے مزيد كہا كہ مسلمان یہ سمجھتے ہیں كہ مغربی ممالك كے مسلمانوں كے بارے میں عزائم زيادہ اچھے نہیں ہیں۔ ہماری خواہش ہے كہ مغرب ، دنيائے اسلام اور مسلمانوں سے اپنے رویے میں تبديلی لائے۔
427057
نظرات بینندگان
captcha