بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا"نے خبررساں ادارے " راصد" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جشن كی یہ تقريب نماز مغرب و عشاء كے بعد منعقد ہو گی جس میں سعودی عرب كے نامور شيعہ عالم دين اور مبلغ " شيخ فيصل العوامی" اور سعودی عرب كے شيعہ اور محبان اہل بيت (ع) بڑی تعداد میں شركت كریں گے۔ جشن كی اس تقريب میں فيصل العوامی، امام محمد تقی (ع) كے فضائل بيان كریں گے۔ ان كے بعد شعراء، اہل بيت اور امام جواد (ع) كی مدحت میں اشعار پڑھیں گے۔
427834