تركی میں قرآن مجيد كے تعليمی مراكز كے طلباء كے درميان قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

12:39 - July 01, 2009
خبر کا کوڈ: 1797312

تركی میں قرآن مجيد كے تعليمی مراكز كے طلباء كے درميان قرآنی مقابلوں كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: ۲۸ جون ۲۰۰۹ء كو تركی كے شہر استنبول میں قرآنی مجيد كے تعليمی مراكز كے طلباء كے درميان فائنل راؤنڈ كے قرائت قرآن كے مقابلے منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں كا اہتمام تركی كی وزارت مذہبی امور نے كيا تھا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " ZAMAN" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں میں تركی كے مختلف علاقوں كے قرآنی مراكز كے ۷ ممتاز طلباء نے شركت كی جن میں سے شہر ازمير " Izmir" كے قرآن سنٹر كے طالب علم " Yunus Emre Vural" نے پہلی پوزيشن حاصل كی۔ تركی كے وزير مذہبی امور "علی بارداك اوغلو" نے ان مقابلوں میں اول ، دوم اور سوم آنے والوں كی انعامی تقريب میں وہاں پر موجود سينكڑوں افراد سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ موسم گرما كے شروع ہوتے ہی تركی كے اكثر شہروں میں قرآنی كلاسوں كا آغاز ہو گيا ہے۔ اميد ہے كہ طلباء ان كلاسوں میں شركت كر كے قرآن مجيد كی تعليم حاصل كریں گے۔
427290

نظرات بینندگان
captcha