بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " ZAMAN" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں میں تركی كے مختلف علاقوں كے قرآنی مراكز كے ۷ ممتاز طلباء نے شركت كی جن میں سے شہر ازمير " Izmir" كے قرآن سنٹر كے طالب علم " Yunus Emre Vural" نے پہلی پوزيشن حاصل كی۔ تركی كے وزير مذہبی امور "علی بارداك اوغلو" نے ان مقابلوں میں اول ، دوم اور سوم آنے والوں كی انعامی تقريب میں وہاں پر موجود سينكڑوں افراد سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ موسم گرما كے شروع ہوتے ہی تركی كے اكثر شہروں میں قرآنی كلاسوں كا آغاز ہو گيا ہے۔ اميد ہے كہ طلباء ان كلاسوں میں شركت كر كے قرآن مجيد كی تعليم حاصل كریں گے۔
427290