بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے سعودی عرب كے اخبار" الرياض'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ قرآنی اور دينی كورس جامعۃ الازہر كے مبلغ" شيخ انور ماضی" كی نظارت میں منعقد ہو رہا ہے اور اس كورس میں شمالی ايئرلينڈ كے جوان اور نوجوان شركت كر رہے ہیں۔ اس ايك ماہ كے كورس میں حفظ قرآن، قرائت قرآن، تفسير قرآن ، تجويد ، عربی زبان كے قواعد، احاديث نبوی (ص) ،سيرت وسنت نبوی(ص) اور اسلامی فقہ كی تعليم دی جائے گی۔ ياد رہے كہ شمالی ايئرلينڈ كے دارالحكومت بلفاسٹ میں اسلامی مركز اس ملك كے مسلمانوں كے مالی تعاون سے ۱۹۸۲ میں تعمير ہوا تھا۔ یہ اسلامی مركز مختلف مناسبتوں سے مذہبی پروگراموں كا اہتمام كرتا رہتا ہے۔
427629