بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " Religions Congress" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس دو روزہ كانفرنس میں اقوام متحدہ ، oic اور ادارہ يونسكو كے نمائندوں كے علاوہ مختلف اديان كے تقريباً ۶۰۰ نمائندے شركت كر رہے ہیں۔ اس كانفرنس كا آغاز جمہوریہ قزاقستان كے صدر نور سلطان نظر بايف كے خطاب سے ہوا۔ مختلف اديان اور بين الاقوامی اداروں كے نمائندے بھی اس كانفرنس میں خطاب كریں گے۔
428249