بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كے خبررساں ادارے " Kuna" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ oic ممبر ممالك كے پارليمنٹ كے نمائندوں نے ۲۹جون ۲۰۰۹ء كو الجزائر میں اپنے بيانیے میں غزہ كے محاصرے كے خاتمے كا مطالبہ كيا ہے اور اس بيانیے میں فلسطين كے مختلف گروہوں سے اپيل كی گئی ہے كہ وہ فلسطين كی كاميابی كے لئے آپس میں متحد ہو جائیں۔ اس بيانیے میں مقبوضہ فلسطينی سرزمين كے متعلق اسرائيلی سياست كو تنقيد كا نشانہ بنايا گيا ہے۔ اور ذكر كيا گيا ہے كہ اسرائيل كی اس سياست كا مقصد فلسطين اور قدس كی اسلامی اور عربی شناخت كو مٹانا ہے۔
427607